کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی سے سابق اراکین اسمبلی کے دوسری جماعتوں میں اڑان کے اعداد وشمار، جام کمال سمیت باپ کے آٹھ اراکین اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن)اور میرعبدالقدوس بزنجو سمیت پانچ سابق اراکین اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی کو پیارے ہوچکے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی لالہ رشید نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے۔بلوچستان عوامی پارٹی کے آٹھ سابق اراکین اسمبلی جام کمال، محمد خان لہڑی، سلیم احمد کھوسہ، نورمحمد دومڑ،، طور اتمان خیل، سردار مسعود لونی،سردار عبدالرحمان کھیتران اور ربابہ بلیدی مسلم لیگ (ن)میں شامل ہو ئے جبکہ بلوچستان کے سابق وزیر اعلی اور بی اے پی کے سابق صدر میرعبدالقدوس بزنجو،، سابق وزیر ظہور بلیدی،عارف جان محمد حسنی، سردار سرفراز بگٹی، اور سکندر عمرانی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس طر ح بی اے پی سے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے،بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق رکن اسمبلی لالہ رشید نیشنل پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ بی اے پی سے تعلق رکھنے والے ایک رکن اسمبلی خلیل جارج نگراں وفاقی وزیر بن گئے ہیں، اب سابق صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی کی قیادت میں صرف نو سابق اراکین اسمبلی باپ پارٹی کا حصہ ہیں، 2018 کے انتخابات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں 24اراکین تھے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی بلوچستان سے سابق اراکین اسمبلی کی اڑان کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،پچھلی اسمبلی میں پی ٹی ائی کے پارلیمانی لیڈر نصیب اللہ مری بھی پارٹی چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔
بلوچستان عوامی پارٹی سے سابق اراکین اسمبلی کے دوسری جماعتوں میں اڑان کے اعداد وشمار

ٹیگز:
بلوچستان عوامی پارٹی
