کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ جب سے موجودہ چیئرمین بورڈ نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالا ہے اسی روز سے ادارے میں کرپشن،اقربا فروری اور تعصب کا راج ہے اورحقدار طلباء اور طالبات کے مستقبل سے کھلواڑ جاری ہے جس سے صوبہ کے ہونہار طلباء میں مایوسی پائی جاتی ہے بیان میں کہا گیاہے کہ اگر موصوف مزید کچھ عرصہ کے لئے یہاں تعینات رہے توصوبہ کے تعلیمی ماحول پر گھپ اندھیرا چھا جائے گا اس لئے روشن مستقبل کے لئے موصوف کا تبادلہ انتہائی نا گزیر ہے۔بیان میں وزیر اعلی بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیر تعلیم بلوچستان سیکرٹری سکول ایجوکشن اور سیکرٹری کالجز سے مطالبہ کیا گیا کہ موجودہ چیئرمین بلوچستان بورڈ کو فوری ٹرانسفر کرکے کسی نیک نام اور فرض شناس سینئر آفیسر کو تعینات کیا جائے تاکہ تعلیمی لحاظ سے پسماندہ صوبہ مزید پسماندگی سے بچ سکے۔
بلوچستان بھر کے طلبا و طالبات کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے کرپٹ چیئرمین بورڈ کا تبادلہ ناگزیر ہے، جی ٹی اے بی

ٹیگز:
جی ٹی اے بی
