ملتان،ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق

ملتان(ڈیلی گرین گوادر) ملتان کے علاقے شجاع آباد روڈ پر ویئر ہاؤس میں ہینڈ گرنیڈ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق بم کباڑ کے سامان میں موجود تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونیوالے افراد کو نشترہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے