بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کلی میر غلام رسول مینگل سریاب کسٹم میں زیر صدارت پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری منعقد ہوا مہمان خاص ضلعی سنیئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی اور اعزازی مہمان بی این پی ضلع کوئٹہ کے سابق صدر و سنیئر رہنما میر غلام رسول مینگل تھے اجلاس میں بی این پی ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی۔ ضلعی ہومن رائٹس سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ اور ضلعی پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفے سمالانی موجود تھے رابطہ مہم پروگرام کے سلسلے میں وہاں موجود میر غلام فرید مینگل۔ ٹکری نبی داد مینگل۔ حاجی قادربخش مینگل۔ حاجی محمدشریف مینگل۔ خدائے رحیم مینگل۔ عبدالغفور مینگل۔ محمداعظم مینگل۔ رحمت اللہ مینگل۔ رحمت اللہ مینگل۔ ہدایت اللہ مینگل اور دیگر کارکنان سے ملاقات تنظیمں ی امور و علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقے میں پارٹی کو فعال بنانے کے حوالے سے دوستوں کو متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور الیکشن 2024 میں علاقہ کے عوام نے بھرپور شرکت جدوجہد اور پارٹی پیغام کو مزید توسط دیکر قومی لیڈر سردار اخترجان مینگل کے نظریہ کو گھر گھر پہنچانے کیلئے عزم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے