ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) کچھی کے علاقے سنی میں دھاکوں کے بعد سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ و جھڑپیں ہلاکتوں اور زخمیوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے سنی میں دھاکوں کے بعد شدید فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا مقامی ابادی کے مطابق سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ اور جھڑپوں کا سلسلہ کئی گھنٹوں سے جاری رہا ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس دوران ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی ہیں ۔
سنی میں دھاکوں کے بعد سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ و جھڑپیں جاری

ٹیگز:
سنی
