آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صد ر اور جنرل سیکرٹری کو لاہور طلب کرلیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صد ر اور جنرل سیکرٹری کو لاہور طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ کو اہم ملاقات اور مشاورت کے لئے آج لاہور طلب کرلیا ہے۔دونوں رہنما ء کوئٹہ سے لاہور روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں بلوچستان میں پارٹی امور اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے