پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ کا چار روزہ دورہ مکمل کر کے روانہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ کا چار روزہ دورہ مکمل کر کے روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ کا چار روزہ دورہ مکمل کر کے خصوصی طیارے میں روانہ ہوگئے۔ بلاول بھٹو نے پہلی بار کوئٹہ میں اس قدر طویل قیام کیا ہے۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پر پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے انہیں رخصت کیا۔ چار روزہ دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے جلسہ عام سے خطاب، پارٹی اجلاسوں کی صدارت اور کارکنوں سے ملاقاتوں کے علاوہ پارٹی رہنماؤں سے تعزیت اور شمولیتی تقاریب و عشائیوں میں شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے