لیجنڈ اداکار لطیف منا کراچی میں انتقال کرگئے
لطیف منا نے 1977 سے اسٹیج اور پاکستان ٹیلی ویژن سے فنی دنیا میں قدم رکھا، پی ٹی وی پر ان کا پہلا ڈراما ’پیوند‘ تھا جس کے بعد ان کے مشہور ڈراموں میں ’دنیا دیوانی‘ ’مچھچٹو مگھر داماد‘ سمیت ایک ہزار سے زائد مشہور ڈرامے شامل ہیں۔

لطیف منا 7 نومبر 1945 میں کراچی میں پیدا ہوئے، ان کے والد صاحب عبدالعزید اخوند مختیارکار تھے۔
لطیف منا کراچی کے ویلفیئر اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گئے، ان کے سوگوارن میں اہلیہ 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
اداکار لطیف منا زندگی کے آخری لمحے تک فنی دنیا سے وابسطہ رہے، ان کے انتقال پر سندھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے تین دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
سندھ فنکار ویلفیئر ٹرسٹ کے مرکزی چیئرمین حمید بھٹو نےکہا کہ لطیف منا نے ہمیشہ خاموشی سے فن کی خدمت کی۔
لطیف منا کی نماز جنازہ لیاری کی جامع مسجد عیدگاہ شاہ ولی اللہ روڈ کھڈا مارکیٹ میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی تدفین میران شاہ پیر قبرستان میں کر دی گئی۔