نگران وزیر داخلہ کی زیر صدارت جبری لاپتہ افراد کے کیسزکےحوالے سے اجلاس،سرداراخترمینگل کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت جبری لاپتہ افراد کے کیسز کے حوالے سے قائم وزرا کی کمیٹی کا اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا،جس میں سردار اختر مینگل کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)انور علی حیدر اور وزیر قانون احمد عرفان اسلم بھی شریک تھے۔اجلاس میں کمیشن کی سفارشات پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ مزید برآں جبری گمشدگیوں پر پالیسی کی تشکیل کے حوالے سے بھی تفصیلی بحث کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے