ہمیں دھمکی دی گئی ہے کہ تمہارے لیے حالات اور خراب ہو نگے،نواب اسلم رئیسانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ مستونگ کے حلقہ میں صاف شفاف دھاندلی شروع ہے تقرری تبادلے صوبائی حکومت اپنی ضرورت کے مطابق کر رہی ہے، ہمیں دھمکی دی گئی ہے، تمہارے لیے حالات اور خراب ہو نگے شاہد مستونگ میں دھماکے بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔