مولاناطارق جمیل کےبیٹے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

خانیوال (ڈیلی گرین گوادر) معروف مذہبی سکالر اور عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے مولانا عاصم جمیل کی نمازجنازہ آبائی علاقے رئیس آباد میں ادا کر دی گئی ،نمازجنازہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی شرکت کی ۔

نماز جنازہ مقامی جنازگاہ میں ادا کی گئی ،عاصم جمیل کے جنازے میں عوام کی کثیر تعداد نے قریبی علاقوں سے شرکت کی،نمازجنازہ میں امیر جماعت اسلامی سرج الحق کے علاوہ دیگر سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی مولانا طارق جمیل نے اپنے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ پڑھائی۔

بیٹے کی وفات پر معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی جانب سے ٹویٹ کی گئی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے