کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ ایک ہمسایہ ہے جس کا اس دہشت گردی میں ہاتھ ہے۔جان اچکزئی نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے پورا نیٹ ورک ہے جس کے پیچھے جانا ہو گا۔
ان کا ملک میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں اضافہ ہو گا۔جان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ ریاست دہشت گردوں کے خلاف پوری طاقت سے کارروائی کرے گی۔

