اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) نوازشریف نے 21 اکتوبر کو لندن سے پاکستان کے لئے ٹکٹ بک کروالیا، لیگی قائد لندن سے ابوظہبی انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اتریں گے نواز شریف 21 اکتوبر لندن سے ابوظہبی انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر اتریں گے۔ اسی دن سابق وزیراعظم ابوظہبی سے پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے۔
نوازشریف نے نجی ائیر لائن کی پرواز 243 کی ایڈوانس بکنگ کروالی ہے۔ سابق وزیراعظم نے پاکستان کے لئے نجی ائیر لائن کی بزنس کلاس سے ٹکٹ بک کروائی ہے۔ نواز شریف نجی ائیر لائن کے ذریعے علامہ اقبال ائیر پورٹ پر شام 6 بج کر 25 منٹ پر لینڈ کریں گے۔ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی بکنگ نجی ائیر ویز کی بزنس کلاس میں کروائی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم کے ہمراہ انکا اسٹاف اور ذاتی مشیران بھی ہوں گے۔ نواز شریف کے ہمراہ محمد وقار، ڈاکٹر عدنان، میاں ناصر جنجوعہ بھی ہوں گے۔
سینیٹر عرفان صدیقی بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔ ابو ظہبی سے اسی پرواز میں متعدد لیگی رہنماؤں اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی سیٹیں بک کروالی۔ ابوظہبی ائیر پورٹ پر پاکستان سے بھی مختلف شعبوں سے لیگی کارکن استقبال کے لئے پہنچیں گے۔

