کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف خصوصی مہم صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں جاری ہے۔اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی ہدایات پر کیسکوکی ٹیموں نے ہفتے کے روز بھی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہرسمیت صوبہ کے تمام علاقوں میں کارروائیاں کیں۔اس دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 97نادہندگان کے کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے۔لورالائی سرکل کے علاقوں میں بھی بلوں کی عدم ادائیگی پر 68نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے۔ اسی طرح خضدار سرکل کے علاقوں سے نادہندگان کے 52کنکشنز منقطع کر دئیے گئے۔پشین، چمن، یارو، خانوزئی اور علی زئی س5 نادہندہ صارف کے ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے اور بلوں کی عدم ادائیگی پر 78نادہندگان کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔ سبی اور ڈیرہ مرادجمالی کے علاقوں سے نادہندگان کے کن61کشنز منقطع جبکہ 3ٹرانسفارمر بلوں کی عدم ا دائیگی پر اُتاردئیے گئے۔اسی طرح مکران سرکل کے علاقوں سے 48نادہندگان کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔
کیسکونے صوبہ کے مختلف علاقوں سے بلوں کی عدم ادائیگی پر 404نادہندگان کے کنکشنز منقطع کر دئے

ٹیگز:
کیسکو
