کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) لورالائی میں 2 گاڑیوں کے مابین خوفناک تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہو گئےریسکیو ذرائع کے مطابق ڈی جی خان شاہراہ پر پک اپ اور بس میں خوفناک تصادم ہوا، جس میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو لورالائی اسپتال منتقل کیا۔

