کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے نواحی علا قے میں پو لیس کی گاڑی پر فائرنگ اور دستی پر حملہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علا قے کچلا ک میں نامعلوم مو ٹرسائیکل سواروں نے پو لیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی پو لیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی تاہم اس دوران نامعلوم افراد نے پو لیس کی گاڑی پر دستی بم پھینکا جوزور دار دھما کے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک پو لیس اہلکار عبد الہادی زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر تے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
کوئٹہ کے نواحی علا قے میں پو لیس کی گاڑی پر فائرنگ اور دستی پر حملہ ایک اہلکار زخمی

ٹیگز:
پو لیس
