کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ ڈویژن نعیم احمد نے گزشتہ روز مختلف اضلاع پشین، قلعہ عبداللہ اور چمن کا دورہ کیا اور وہاں جاری انتخابی فہرستوں کے امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ان اضلاع میں انتخابی فہرستوں کے مخصو ص بلاکوں کی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے جاری مہم میں تعینات عملے کے اب تک کئے گئے کام کا بھی جائزہ لیا اور عملے کو ہدایات دیں کی وہ اس قومی ذمہ داری کو باطریق احسن انجام دیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دی گئی ٹائم لائن کے مطابق کام کو مکمل کریں۔
ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ ڈویژن نعیم احمد نے مختلف اضلاع کا دورہ کیا

ٹیگز:
الیکشن
