لاہور(ڈیلی گرین گوادر) موٹروے ایم ٹو پر کوٹ مومن کے نزدیک راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس الٹ گئی، 4 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔ موٹروے پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔ترجمان موٹروے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ پیش آیا۔ امدادی ٹیموں اور موٹروے پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
ٹریفک حادثے میں متعدد مسافر شدید زخمی ہیں جبکہ تشویشناک حالت ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمی افراد کو موٹروے پولیس نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال بجھوا دیا گیا ہے۔

