مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) ایس ایچ او سٹی کی دیگر نفری کے ساتھ کاروائی گھر کے سامنے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد چور ایک گھنٹے کے اندر گرفتار مقدمہ درج ایس پی مستونگ جناب شعیب مسعود ڈی ایس پی مستونگ محمد نواز گشکوری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں SHO سٹی مستونگ جاوید احمد لہڑی نے سی آئی اے ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے کسی شہری کی گھر کے سامنے سے موٹر سائیکل چور اٹھا کر لے گئے جھنیں پولیس نے ایک گھنٹے میں گرفتار کرکے مسروقہ چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم پر چوری و ڈکیتی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اس موقع پر ایس ایچ او سٹی تھانہ جاوید لہڑی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس انتظامیہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا ایس پی مستونگ جناب شعیب مسعود کی خصوصی ٹاسک پر پولیس انتظامیہ متحرک ہے اور چوروں ڈاکووں اور جرائم پیشہ عناصر کے سرکوبی کے لیئے تمام وسائل بروئے کارلائینگے قیام امن اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں عوام پولیس انتظامیہ سے تعاون کرے۔
مستونگ، ایس ایچ او سٹی کی کاروائی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد چور گرفتار

ٹیگز:
چور گرفتار
