ڈیرہ بگٹی (ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ بگٹی میں بھائیوں کے درمیان معمولی تکرار پر فائرنگ سے دونوں جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق بدھ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں بھائیوں کے درمیان تلخ کلامی پر بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا اورچند لمحے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی لیویز کے مطابق جاں بحق ہو نے والوں میں باجل خان بگٹی اور افضل خان بگٹی شامل ہے، ریسکیو حکام نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
ڈیرہ بگٹی، بھائیوں کے درمیان معمولی تکرار پر فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق

ٹیگز:
فائرنگ
