لیبیا : مشرقی لیبیا میں طوفان اور سیلاب کی وجہ سے 150 افراد ہلاک ہوگئے مشرقی لیبیا میں خود ساختہ حکومت کے وزیر اعظم اسامہ حماد کے مطابق ہزاروں لوگ تاحال لاپتا ہیں تاہم انہوں نے اعداد و شمار سے متعلق مزید تفصیلات کا تذکرہ نہیں کیا۔
دوسری جانب بن غازی میں ہلال احمر نے تصدیق کی کہ طوفان ڈینیئل نے ڈیرنا شہر میں کم از کم 150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ تنظیم کے سربراہ قیس فکیری نے الجزیرہ کو بتایا کہ شہر میں پانی کی سطح تین میٹر (10 فٹ) تک بلند ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 250 تک بڑھ سکتی ہے۔
ڈیرنا میونسپل کونسل نے بتایا کہ شہر میں دو ڈیم بھی ٹوٹ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شہر مکمل طور پر پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر فوٹیج میں لوگوں کو اپنی گاڑیوں کی چھتوں پر پھنسے ہوئے دکھایا گیا جب طوفان ڈینیئل اتوار اور پیر کو بن غازی، سوسا، بیدا، المرج اور درنا شہروں سے ٹکرایا۔

