کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت پاکستان اوروفاقی وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) صوبہ بھرمیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے مختلف آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ اس سلسلے میں صوبہ کے تمام علاقوں میں اب تک کیسکونے۔ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیئے متعلقہ پولیس اسٹیشنزکو درخواستیں ارسال کر دی گئیں ہیں تاکہ ا ُنکے خلاف مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ اسی طرح کیسکوٹیموں نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کی اس دوران ایئر پورٹ روڈ پر3 پلازہ ڈائریکٹ چل رہے تھے غیر قانونی کنکشن چلانے والے7 بجلی چوروں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا اسکے علاوہ بروری روڈ سریاب روڈ اور کیچی بیگ کے علاقوں سے مزید7 بجلی چوروں کو گرفتار کر لیئے گئے اسکے علاوہ رحمت کالونی میں ایک پلازہ کے ٹیوب ویل ڈائریکٹ چل رہا تھا جسے منقطع کر کے مزکورہ بجلی چور کیخلاف قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کو درخواست دے دیا گیا مزید برآں دشت میں ایک فارم ہاوس بھی بجلی کی غیر قانونی شوری میں ملوث پایا گیا جسکے خلاف دشت تھانہ میں قانونی کاروائی کے لیئے درخواست جمع کرا دی گئی۔ اور اس طرح کوئٹہ شہر میں مجموعی طور پر 15 بجلی چور گرفتار کیئے گئے اور اُن کے برقی آلات بھی اُتارکر قبضے میں لے لئے گئے۔اسی طرح اسی طرح پشین چمن قل عبداللہ میں کاروائی کی گئی کاروائی کے دوران مختلف علاقوں سے 45 کنکشنز منقطع کر دیے گئے اور 25 بجلی چوروں کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے پشین چمن کے پولیس اسٹیشنوں کو تحریری درخواست جمع کرا دی گئی ہے جبکہ نادہندگان کے 73 کنکشنز بھی منقطع کر دیئے گئے جن سے ایک لاکھ روپے سے زائد بھی وصول کیے گئے اسی طرح خضدار سرکل میں قلات، مستونگ میں بھی کاروائی عمل میں لائی گئی جہاں 15 ڈائریکٹ کنکشنز چل رہے تھے خضدار پولیس اسٹیشن میں ایف ائی ار کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی ہے اس دورا ن نا دہندگان سے لاکھوں روپے بھی وصول کیے گئے سبی سرکل میں نصیر اباد ڈیرا مراد جمالی میں 22 نا دہندگان کے کنکشنز منقطع کر دیے گئے جبکہ ڈیرہ بگٹی اور نصیر اباد میں 2 ڈائریکٹ کنکشنز منقطع کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ پولیس تھانوں کو درخواست بھیج دیا گیا ہے اس کے علاوہ مکران سرکل کے تربت پسنی گوادر میں بھی 90 سے زائد نادہندگان کے کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ صارفین سے بلوں کی مد میں ڈیڑھ لاکھ روپے سے بھی زائد وصول کیے گئے اور اس طرح آج مجموعی طور پر مختلف علاقوں سے 130 نادہندگان سے 58 لاکھ روپے وصول کیے گئے جبکہ 183نا دہندگان کے کنکشن منقطع کر دیے گئے جن کی ذمہ ساڑھے تین کروڑ روپے کے بقایا جات واجب الادا تھے۔واضح رہے حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں کیسکوکی ٹیمیں صوبہ کے مختلف آپریشن سرکلز میں نادہندگان اوربجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔لہٰذا کیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کی نشاندہی کرنے میں کیسکوکے ساتھ تعاون کریں۔علاوہ ازیں کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ غیر قانونی اورخود ساختہ برقی لوڈفوری طورپر ہٹادیں کیونکہ غیر قانونی اضافی لوڈکے باعث کیسکو گرڈسسٹم پربے تحاشا لوڈکادباؤ رہتاہے جس سے نہ صرف قیمتی تنصیبات کونقصان پہنچنے کااندیشہ ہے بلکہ بجلی کے غیرقانونی استعمال سے ماہانہ کروڑوں روپے ریونیوکی مدمیں بھی نقصان کاسامنارہتاہے۔ لہٰذاوہ تمام زرعی صارفین جو اپنے ٹیوب ویلوں پر غیر قانونی طریقے سے بجلی حاصل کررہے ہیں وہ اپنے خود ساختہ اورغیرقانونی کنکشنزفوری طورپر ہٹادیں۔بصورت دیگر اُنکے خلاف الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی جبکہ بعدمیں کیسکو اُن کے کسی بھی نقصان یازحمت کی ذمہ دارنہیں ہوگی۔
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کاروائیاں 90 سے زائد نادہندگان کے کنکشن منقطع

ٹیگز:
نادہندگان
