ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر) ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم ملزمان نے 12انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں زین لوٹی فیلڈ سے نکلنے والی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کی گئی ہے۔دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔تخریب کاری کے اس واقعے کے بعد لیویز فورس اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے سیکورٹی اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ڈیرہ بگٹی، نامعلوم ملزمان نے 12انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی

ٹیگز:
ضلع ڈیرہ بگٹی
