کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ نے گوادر میں منعقدہ بین الاقوامی ایکسپو اینڈ سیمینار گوادر 2026 میں بھرپور شرکت کی۔ ایکسپو کے دوران بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے قائم کردہ اسٹال پر صوبے کے مختلف شعبوں میں دستیاب سرمایہ کاری کے وسیع مواقع، سہولیات اور حکومتِ بلوچستان کی جانب سے سرمایہ کاروں کو دی جانے والی مراعات سے متعلق شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال، صوبائی وزرا، ارکانِ اسمبلی، اعلی سرکاری افسران، ملک کے ممتاز کاروباری رہنماو ں، سرمایہ کاروں، جامعات اور کالجز کے طلبہ و طالبات نے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے اسٹال کا دورہ کیا اور ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی وڑنری قیادت میں صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کے لیے تاریخی اور انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر نہ صرف بلوچستان کا دل بلکہ پورے خطے کا ایک اہم تجارتی گیٹ وے ہے، جہاں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے ترقی، روزگار اور معاشی خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
گوادر خطے کا اہم تجارتی گیٹ وے، وزیراعلی کی قیادت میں سرمایہ کاری کے فروغ کے انقلابی اقدامات جاری ہیں، بلال خان کاکڑ

ٹیگز:
بلال خان کاکڑ
