حب(ڈیلی گرین گوادر)ایس ایس پی حب کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی حب کی زیرنگرانی میں ایس ایچ او حب سٹی شاہنواز مینگل نے کاروائی کرتے ہوئے موقع واردات سے دو ڈکیت گرفتار کرلیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔حب سٹی ساکران روڈ پر دو موٹرسائیکل سوار ڈکیتوں نے شہری کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا جبکہ موقع پر پولیس پہنچ گئی اور ڈکیتوں کو مارکیٹ میں گھس کر گھیراو کیا جس پر اسٹریٹ فائرنگ کی تو حفیظ نامی پولیس اہلکار کو لوہے کے چھوٹے ٹکڑے لگنے سے معمولی زخمی ہوا جبکہ دو ڈکیٹ گرفتار کرلیا اور ایک فرار ہوگیا۔ملزمان کے قبضے سے دو عدد ٹی ٹی پسٹل،موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد،جبکہ مزاحمت پر قتل ہونے والے شہری کی لعنش کو سول ہسپتال حب منتقل کردیا۔مذید تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ او شاہنواز نے میڈیا کو بتایاکہ مذید تفتیش کی جارہی ہے اور فرار ہونے والے ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے گا چرائم پیشہ عناصروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔
حب، شہر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری قتل

ٹیگز:
ڈکیتی
