کوءٹہ ;سینیٹ انتخابات ،اختلافات ختم کرنے کیلئے وفاقی حکومت متحرک ہوگئی ،وفاقی وزراء کا اسد عمر کی قیادت میں وفد کا اختلافات کے خاتمے کیلئے کوءٹہ آمد متوقع ہے ۔ ذراءع کے مطابق بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اختلافات سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت کی مرکزی جماعت پاکستان تحریک انصاف اختلافات کے خاتمے کیلئے متحرک ہوگئی ،ذراءع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء وفاقی وزیر اسد عمر کی قیادت میں وفاقی وزراء کا وفد کا آج کوءٹہ آمد متوقع ہے ،وفاقی وزراء پاکستان تحریک انصاف بلوچستان ،بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت سے ملاقاتیں کرکے آئندہ کے لاءحہ عمل سے متعلق اعلان کرینگے ۔
سرداررند کومنانے کیلئے وفاقی وفد کی آمد متوقع

ٹیگز:
سرداررند
