ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر)جعفرآباد میں خاتون ایس ایس پی فریال فرید کی تعیناتی کے بعد پہلی بڑی کارروائی، دس ہزار لیٹر سے زائد کچی شراب برآمد کرکے 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، رپورٹ کے مطابق خاتون ایس ایس پی فریال فرید نے ڈیرہ اللہ یار میں بھٹی ریولے پھاٹک کے مقام پر ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار طالب حسین لاشاری، سی آئی اے انچارج طارق مری اور ایگل اسکواڈ انچارج طارق بہرانی سمیت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کر چھوٹے بڑے 15 ڈرم سے دس ہزار لیٹر سے زائد کچی شراب، بڑی مقدار میں چرس اور شراب بنانے والے آلات برآمد کرکے شراب بنانے والے 6 افراد کو گرفتار کرلیا، خاتون ایس ایس پی فریال فرید نے ضلع بھر کی پولیس کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد سمیت فحاشی، جوا اور منشیات کے اڈوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے، ضلع کو جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائی کے اڈوں سے پاک کرنے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔
جعفرآباد، خاتون ایس ایس پی فریال فرید کی تعیناتی کے بعد پہلی کارروائی،10 ہزار لیٹر سے زائد کچی شراب برآمد

ٹیگز:
جعفرآباد
