کراچی (اڈیلی گرین گوادر) ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 95 پاسپورٹس برآمد کرلیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر بہاول اوستو کی ہدایات کی روشنی میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کا سلسلہ جاری ہے،اسی تسلسل میں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نےچھاپہ مارکارروائی کے دوران ملزم خالد حسین کو شاہ فیصل کالونی سے گرفتارکیا۔
ملزم کے قبضے سے 95 پاسپورٹ اورمتعدد شناختی کارڈزبرآمد ہوئے، ملزم بڑی تعداد میں برآمدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔

