کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر عزاداروں کے جلوسوں کے بخیر و خوبی اختتام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے موثر سیکورٹی اقدامات کرنے پر پولیس، لیویز، ایف سی اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ تمام سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو شاباش دیتے ہیں جنہو ں نے موثر سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنایا وزیراعلیٰ نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور عوام الناس کا بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے سیکورٹی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے بھائی چارہ کی فضاء قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ سیکورٹی اداروں کی قربانیوں،محنت اور عوام کے تعاون سے امن وامان کو برقرار رکھا جائے گا۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کاشہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر عزاداروں کے جلوسوں کے بخیر و خوبی اختتام پر اظہار اطمینان

ٹیگز:
اظہار اطمینان
