کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری اسکول ایجوکیشن عبدالرف بلوچ سے مرسی کور ساوتھ کے وفدنےسکولوں میں ناظرہ قرآن کے نفاذ کے حوالے ملاقات کی اور انہیں ڈجیٹل قرآن مجید پیش کیا مرسی کور بلوچستان کے ٹیم لیڈ ڈاکٹر سعید اللہ پروجیکٹ مینیجر مرسی کورپس محمد خالد، پراجیکٹ آفیسرنادیہ خان اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن عبدالرف بلوچ نے مرسی کور ٹیم کی شعبہ صحت، تعلیم اور دیگر سماجی خدمات پر تعریف کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ وہ صوبے میں فروغ تعلیم میں بھی اپنا کردار اداکرنے میں انکی رہنمائی فرمائیں اور انکی مجموعی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر لیڈر نے سیکرٹری کو ڈیجیٹل قرآن پیش کرتے ہوئے طلباءکی علمی اور روحانی نشوونما کے لیے ناظرہ قرآن کے فوائد پر گفتگو کی اور شعبہ تعلیم میں بھی کام کرنے کا اظہار کیا۔ سکریٹری سکول ایجوکیشن نے اس اقدام کی حمایت کی اور اسے ملک بھر کے اسکولوں میں نافذ کرنے کے لیے مرسی کور کے ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وفد نے بتایا کہ یہ ملاقات اس بات کو یقینی بنانے کی جانب ایک مثبت قدم تھا کہ تمام طلباءکو قرآن اور اس کی تعلیمات کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔ ناظرہ قرآن طلباءکو ان کے پڑھنے، فہم اور حفظ کرنے کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس سے ان کی زندگی میں قرآن اور اس کے کردار کے لیے گہرا ادراک پیدا کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔مرسی کور تمام بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
عبدالرف بلوچ سے مرسی کور ساوتھ کے وفد کی ملاقات، سکولوں میں ناظرہ قرآن کے فوائد پر گفتگو

ٹیگز:
عبدالرف بلوچ
