کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں کانگو کا ایک اورمریض دم توڑگیا ہے۔کانگو وائرس سے دم توڑنے والے کی شناخت 25 سالہ نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جن کو گزشتہ روزفاطمہ جناح اسپتال لایا گیا تھا۔مریض کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں کانگو کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ کانگو وائرس سے وفات پانے والوں کی تعداد11ہوگئی ہے۔
کوئٹہ، کانگو کا ایک اورمریض دم توڑگیا کانگو وائرس سے وفات پانیوالوں کی تعداد11 ہوگئی

ٹیگز:
کانگو
