کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹرحافظ حسین احمد نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ممتاز علمی ورحانی شخصیت صوبہ سندھ کے صوبائی پیر طریقت وشریعت مولانا سائیں مولانا عبدالصمد ہالجیوی کی رحلت جمعیت علماء اسلام کے لئے عظیم سانحہ ہے مرحوم نے ساری زندگی اسلام کی سربلندی اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے وقف کررکھی تھی مولانا سائیں مولانا عبدالصمد ہالجیوی کی مشن جاری رہے گا مولانا سائیں مولانا عبدالصمد ہالجیوی رح ایک شخص کا نام نہیں بلکہ وہ ایک عظیم تحریک کا نام بن چکے ہیں۔ ان خیالات اظہار انہوں نے مولانا سائیں مولانا عبدالصمد ہالجیوی کی فرزند مولانا سائیں غلام اللہ ہالجیوی سے فون پر تعزیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی حافظ زبیر احمد حافظ محمود اور ظفر حسین احمد بھی موجود تھے۔سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا سائیں مولانا عبدالصمد ہالجیوی کی رحلت اہل سندھ کا نہیں بلکہ پوری پاکستان ایک عظیم روحانی شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں مرحوم کی دینی جماعتی وملی خدمات ناقابل فراموش ہے مرحوم نے دین اسلام کے تمام تحریکات کے لئے خدمات آب زر سے لکھنے کی قابل ہے انہوں نے کہا کہ مولانا سائیں مولانا عبدالصمد ہالجیوی رح مولانا ڈاکٹر خالد محمود سومرو شہید رح نے صوبہ سندھ توحید کا عالم بلند کردیا تھا اور جمعیت علمائے اسلام کو صوبہ سندھ میں ایک فعال اور ناقابل تسخیر قوت بن کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان ممتاز علمی ورحانی شخصیت پیر طریقت وشریعت مولانا سائیں عبدالصمد ہالجیوی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ان مشن کو آگے بڑھانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان کی دینی وملی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔
مولانا عبدالصمد ہالجیوی کی رحلت جمعیت علماء اسلام کے لئے عظیم سانحہ ہے،حافظ حسین احمد

ٹیگز:
حافظ حسین احمد
