اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) سماجی رابطے کی مختلف سائٹس اور پلیٹ فارمز پر چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن وائرل ہورہا ہےنوٹی فکیشن کے وائرل ہونے کے بعد مختلف حلقوں میں عام تعطیل کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہوئیں اور سب نے اس کو پھیلانا شروع کردیا۔
جس کے بعد اب کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’سوشل میڈیا پر چھ ستمبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے‘یاد رہے کہ چھ ستمبر 1965 کو بھارت نے پاکستان کے خلاف مہم جوئی کی کوشش کی تھی جس پر مسلح افواج نے دشمن کے دانت کھٹے کرتے ہوئے اُسے شکست فاش دی تھی پاکستان سے کئی گنا بڑے ملک نے افرادی تعداد میں کئی گنا زیادہ لشکر اور دفاعی وسائل کے ساتھ بغیر کسی اعلان کے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کیا۔ جس پر بہادر فوجی جوانوں نے جواں مردی اور ہمت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے بھارت کے عزائم کو ایسا خاک میں ملایا کہ اُسے عالمی سطح پر بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

