کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے گوادر ہیلی کاپٹر حادثے پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے۔صوبائی وزیر نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں حادثے میں شہید ہونے والے افسران و اہلکار کے درجات کی بلندی کی دعااور شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ حادثے میں دو افسران او ر ایک جوان کی شہادت پر دلی صدمہ پہنچا مسلح افواج کے جوان روزانہ مادر وطن کے دفاع کیلیے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور ہمارے جوان لائن آف ڈیوٹی پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے نگران صوبائی وزیر نے دعا کی ہے کہ اللہ پاک شہدا کی قربانیوں کے صدقے ملک کو امن کا گہوارہ بنائے۔
نگران صوبائی وزیر کھیل کا گوادر ہیلی کاپٹر حادثے پر دلی اظہار افسوس

ٹیگز:
صوبائی وزیر کھیل
