کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ ملک خصوصاً بلوچستان پانچ سال تک بدترین طرز حکمران کا شکار رہا جس کے باعث آج عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا ڈراؤنا خواب بن گیاحکمران طبقہ عوام پر آئی ایم ایف کی ایماء پر بجلی بم گرارہا ہے لیکن ان کی اپنی عیاشیاں ختم نہیں ہورہی ہیں غریب اورمتوسط طبقے کے لیے بجلی کے بھاری بل جمع کرانا مشکل ہوگیاہے دوسری طرف حکمران طبقے میں 90فیصد ایسے لوگ ہیں جنہوں نے کبھی پیٹرول اور بجلی کے بل اپنی جیب سے جمع نہیں کرائے،یہی طبقہ 5ارب روپے کی بجلی مفت استعمال کررہا ہے انہوں نے کہاکہ مہنگی بجلی اور عوام کا معاشی قتل بند کرکے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیاجائے غریب عوام کیلئے سستے آٹے اورچینی کاحصول خواب بنادیاگیاہے۔
ملک خصوصاً بلوچستان پانچ سال تک بدترین طرز حکمران کا شکار رہا ، میرکبیراحمد محمد شہی

ٹیگز:
میرکبیراحمد محمد شہی
