چمن(ڈیلی گرین گوادر)سرحدی ضلع چمن میں مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 45سالہ خاتون کو قتل کردیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزچمن ہندوسوز کے قریب نامعلوم شخص گھر میں داخل ہوکر 45 سالہ خاتون کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہو گئے ہمسایہ نے لیویز فورس کو واقعہ بارے اطلاع دی لیویز فورس جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور سول ہسپتال چمن منتقل کر دیا خاتون کے بچوں کے مطابق قاتل گلی میں گھوم رہا تھا اور موقع کی تلاش میں تھا اور موقع دیکھتے ہی گھر میں داخل ہوگیا اور فائرنگ کی واقعہ کی مذید تفتیش لیویز فورس کررہی ہے۔
چمن، مسلح شخص کی گھر میں گھس کر فائرنگ 45سالہ خاتون قتل

ٹیگز:
فائرنگ
