کوئٹہ (اڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ میں نگراں کابینہ کی تشکیل کو چیلنج کر دیا گیاعدالت نے قبل ازسماعت ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردئے۔بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل ڈبل بینچ نے نگران صوبائی کابینہ کی تشکیل کیخلاف شہری بایزید کی دائر کردہ درخواست پر پری ایڈ مٹ رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے درخواست پر ایڈوو کیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی جس کے بعد درخواست پر آئندہ سماعت 30 اگست کیلئے مقرر کردی گئی۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں نگراں کابینہ کی تشکیل چیلنج

ٹیگز:
ہائی کورٹ
