کولمبو (ڈیلی گرین گوادر) تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف دے دیا کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔ محمد رضوان 67 اور بابراعظم 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اوپنر فخر زمان 27 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق 30 گیندوں پر محض 13 رنز بناکر گلبدین نائب کا شکار بنے سعود شکیل 9 رنز بناسکے جبکہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے شاداب خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے محمد نواز نے 30، فہیم اشرف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی طرف سے گلبدین نائب اور فرید خان نے دو، دو جبکہ فضل الحق مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم کی پلئینگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز اور محمد وسیم جونئیر کو موقع دیا گیا ہے جبکہ افتخار احمد، اسامہ میر، نسیم شاہ اور حارث رؤف آرام دیا گیا ہے۔

