تربت(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع کیچ کے علاقے مند سے تین افراد کے ہاتھ بندھے گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ضلع کیچ کے علاقے مند میں مراد چات کے مقام پر لیویز کو سڑک کنارے تین لاشیں ملی جنہیں شناخت کے لئے سول اسپتال مند منتقل کردیا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق تینوں افراد کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی جب کہ ملزمان تینوں افراد کو سڑک کنارے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ مقتولین کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے۔
بلوچستان کے شورش زدہ علاقے کیچ سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

ٹیگز:
بلوچستان
