کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری، ممتاز ماہرِ تعلیم ” پروفیسر ڈاکٹر عبدالحلیم صادق سمالزئی ” نے کہا ہے کہ ملک بھر کی عوام، خاص طور پر بلوچستان کے باشعور نوجوان، اب پرانی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور عوام پاکستان پارٹی کو امید کی کرن کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ پارٹی کے صوبائی آفس میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق سمالزئی نے کہا۔ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت، تعلیم، فلاح و بہبود اور قومی ترقی کی بات کی ہے۔ ہماری سیاست کا محور عوام ہیں، اقتدار نہیں۔ ہم کرپشن، اقربا پروری اور مفاد پرستی کے خلاف اعلانِ جنگ کر چکے ہیں۔ عوام پاکستان پارٹی اب ہر اس فرد کی آواز ہے جو تبدیلی کا خواہاں ہے۔انھوں نے کہا۔ کہ عوام پاکستان پارٹی کا منشور عوامی فلاح کے بنیادی اصولوں پر مبنی ہے، جس میں ہر بچے کے لیے مفت اور معیاری تعلیم، اساتذہ کی تربیت اور جدید تعلیمی نظام کا نفاذ، دیہی و شہری علاقوں میں معیاری طبی مراکز کا قیام، مفت ادویات اور ایمرجنسی سروسز کی دستیابی، ہنر مند افراد کے لیے روزگار اسکیمز، نوجوانوں کے لیے اسمال انٹرپرائز پروگرامز اور بے روزگاری الانس،کرپشن کا خاتمہ، اداروں کی خودمختاری اور احتساب کا مثر نظام، بلوچستان سمیت تمام صوبوں کے وسائل پر مقامی عوام کا حق تسلیم کروانا جیسے نکات شامل ہیں۔ انھوں نے کہا۔کہ اب وقت ہے کہ ہم ذاتی مفادات کی سیاست کو خیرباد کہہ کر قائد شاہد خاقان عباسی کی ولولہ انگیز قیادت میں اجتماعی مفاد کی سیاست کریں۔ عوام پاکستان پارٹی کسی شخصیت کا نام نہیں بلکہ ایک عوامی سوچ کی نمائندہ ہے۔ ہمیں صرف ووٹ نہیں بلکہ عوام کا اعتماد چاہیے تاکہ ایک نیا پاکستان تشکیل دیا جا سکے۔
روایتی سیاستدانوں نے قوم کو مایوسی، محرومی اور کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا، پروفیسر حلیم صادق

ٹیگز:
حلیم صادق
