ہمبنٹوٹا (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کے خلاف ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ افغانستان نے 5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 5 رنز بنالیے ہیں۔ہمبنٹوٹا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 47.1 اوور میں 201 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ پاکستانی اوپنر فخز زمان جلد وکٹ گنوا بیٹھے، وہ محض 2 رنز ہی بناسکے جبکہ کپتان بابراعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان 29 گیندوں پر محض 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق 61، شاداب خان 39، افتخار احمد 30، محمد رضوان 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کامیابی سمیٹ کر سیریز میں برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ٹیم متوازن ہے، پاکستان کے خلاف اپنا ریکارڈ بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں، تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 4 ون ڈے انٹرنیشنلز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں قومی ٹیم نے 4 میچز جیت رکھے ہیں۔
کپتان بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔
کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، رحمت شاہ، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، عمر زئی، عبدالرحمان اور اکرام علی شامل ہیں۔

