لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس درا بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی طور پر اقدامات کئے ہیں نوجوانوں کو بہترین تحقیق کی فراہمی اور سماجی برائیوں سے روکنے کے لیے کئے گئے حکومتی اقدامات روز روشن کی طرح عیاں ہیں نو جوانوں میں مثبت سرگرمیوں اور صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی اور دکی میں محکمہ اسپورٹس کی خالی کی آسامیاں انٹرویو لینے کے بعد زیر تعمیر فٹسال گراؤنڈ کے معائنہ کے موقع پر کیا اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو یحیٰی خان کاکڑ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ظفراللہ شاہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر دکی ساجدحیدرمحکمہ انفارمیشن کے محمود بلوچ بھی موجود تھے ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جہاں صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی عمل شروع کئے ہوئے ہیں وہاں عوام خصوصاً نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے حوالے سے کھیلوں و تفریحی مواقعوں کی فراہمی کیلئے کام جاری ہیں صوبائی حکومت کی ذاتی دلچسپی سے صوبے میں تحصیل و سب تحصیل کی سطح سے لے کر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر تک کھیلوں کے گراؤنڈذ جمنازیم اور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر رواں سال کے مالی بجٹ میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ بعض پر تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پر عزم ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو معاشرے کی منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لئے کھیلوں و تفریح سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس ضمن میں اگر کوئی انفرادی طور پر یا غیر سرکاری تنظیمیں شہر اور دیہاتوں میں سرگرم عمل ہے تو ان کو صوبائی حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبے میں صوبائی سطح پر کھیلوں کے میگا ایونٹ منعقد کرانے کے لیے منصوبہ بندی بھی جاری ہے تاکہ ہمارے ہونہار کھلاڑی صوبائی و قومی سطح پر اپنی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک اور قوم کا نام روشن کریں
صوبائی حکومت نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی طور پر اقدامات کئے ہیں، ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس درابلوچ

ٹیگز:
درابلوچ
