کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ، میشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطامحمد بنگلزئی، اور ضلعی یوتھ سیکریٹری عنایت بزدار نے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاون کے پارٹی دوستوں سے علمدار روڈ پرملاقات کی ان کے تحفظات دور کرکے انہیں پارٹی میں فعال کردار ادا کرنے سے متعلق بات چیت کی ملاقات میں شبیرحسین ہزارہ،جواد آفاقی اسحاق حیدری جعفر اصغری حماد حسین رحیم شاہ سید، رحمت علی دوست محمد دوستو،کاظم حسین ہزارہ،سجاد علی اور اعجاز احمد شامل تھے، انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک سیاسی و جمہوری جماعت ہے جو بلوچستان کے تمام اقوام زبان ثقافت اور نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ہزارہ قوم توروزاول سے بلوچستان کی ترقی پسند و جمہوری سیاست کا حصہ رہتے ہوئے بلوچستان کو اپنا وطن تصور کیا ہے، انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اس کے تمام فیصلے پارٹی ادارے کرتے ہیں بلوچستان کی موجودہ صورتحال میں تمام پڑھے لکھے باشعور افراد کو بھرپور انداز سے اپنا سیاسی کردار ادا کرنا چاہیے اور ایک پاہیدار مثبت سیاست کے لیئے نیشنل پارٹی لکھے پڑھے نظریاتی و سیاسی کارکنوں کی منظم پلیٹ فارم ہے تمام غیر فعال دوستوں سے گزارش ہے کہ پارٹی میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کو علمدار روڈ میں ہزارہ ٹاون میں فعال بنانے کے لیئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اس موقع پر ضلعی صدر نیشنل پارٹی کوئٹہ حاجی عطامحمد بنگلزئی نے کہا کہ تمام دوست بدستور نیشنل پارٹی کا حصہ ہیں اور پارٹی کیلیئے ان کی کاوشوں سے کوئی انکار نہیں کرسکتا لہذا دوست پارٹی سرگرمیوں میں بھرپورکردار ادا کریں اس موقع پر سید رحیم شاہ نے اپنا احتجاجی استعفی واپس لیا اور تمام دوستوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی کو ہزارہ ٹاون اور علمدار روڈ میں منظم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرینگے اور مزید دوستوں کے ساتھ رابطہ کرکے تمام دوستوں کو ٹیم کی شکل میں فعال بناکر بھرپور سیاسی کردار ادا کرینگے۔
ہزارہ قوم روزاول سے مثبت سیاسی کردار ادا کیا ہے اور بلوچستان کو اپنا وطن تصور کیا ہے، اسلم بلوچ

ٹیگز:
اسلم بلوچ
