پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں ٹریفک حادثہ ڈرائیور جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 6افراد زخمی ہو گئے۔ لیویز کے مطابق پیر کو پنجگور کے علا قے سنگے قلات کے قریب گاڑی بے قابوہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے لیویز کے مطابق حادثے کے شکار افراد شادی کی تقریب میں جا رہے تھے اور ان سب کا تعلق پنجگور سے بتایا جارہا ہے لیویز نے لا ش اور زخمیوں کوفور طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
پنجگور میں ٹریفک حادثہ ڈرائیور جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 6افراد زخمی

ٹیگز:
ٹریفک حادثہ
