کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلو چستان کے بیان میں پیٹرو لیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضا فے پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نے آتے ہی عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے جس کی وجہ سے عوام پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے پریشان تھے، بجلی، گیس اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضا فہ کیا گیا، قیمتوں میں اضا فے کا فیصلہ واپس لیاجائے۔ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں توقع تھی کہ نگران حکومت عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کر نے کی کوشش کرے گی مگر بدقسمتی سے نگران حکومت نے دوسرے ہی دن پیٹر ولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضا فہ کر کے عوام کو خود کشی کرنے مجبور کر دیا ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے پریشانی تھی اب نگران حکومت نے انکی پریشانیوں میں مزید اضا فہ کر دیا ہے جوبھی حکومت آتی ہے وہ آئی ایم ایف کو خوش کر نے کے لئے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے، جمعیت علماء اسلام مطالبہ کر تی ہے کہ پیٹرو لیم مصنو عات کی قیمتوں میں فوری طورپر کمی کی جائے اور نگران حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے اسے فوری طورپر واپس لیا جائے۔
نگران حکومت نے آتے ہی عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا ہے، جمعیت علماء اسلام

ٹیگز:
جمعیت علماء اسلام
