گوادر (ڈیلی گرین گوادر) گوادرمیں چائنہ کمپنی کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ، شہر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق گوادر میں ایئر پورٹ روڈ پر جوڈیشل کمپلیکس کے قریب گزشتہ ایک گھنٹے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
جائے وقوعہ کے قریب جوڈیشل کمپلیکس کے علاوہ دیگر اہم سرکاری عمارتیں واقع ہیں۔ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے،اور سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گوادر فقیر پل کے قریب پاک چائنہ کمپنی کے تعمیراتی قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا ہے ۔ جس کے بعد سے سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے مابین جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ جارہی ہے ۔

