چاغی(ڈیلی گرین گوادر) ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگی تنا کے پیش نظر ایرانی حکام نے چاغی سے متصل پاک ایران راجئے پوائنٹ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے تحت کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ چاغی کے مطابق ایرانی حکام نے راجئے بارڈر پوائنٹ کو تاحکم ثانی بند کر دیا ہے تاہم پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں ٹرانزٹ گیٹ اور پاسپورٹ گیٹ معمول کے مطابق کھلے ہیں اور وہاں آمد و رفت جاری ہے۔انتظامیہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ صرف فعال راستوں کو استعمال کریں اور بند پوائنٹس پر غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
ایران اسرائیل کشیدگی، ایرانی حکام کیجانب سے چاغی کے راجئے پوائنٹ آمد ورفت کیلئے بند

