کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے موتی رام روڈ پر ہونے والے دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے،دھماکے سے دو دوکانوں کی چھتیں گر گئیں جبکہ ایک دوکان میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے وسطی علاقے موتی رام پر قومی پرچم،اور ڈیکوریشن کا دیگر سامان فروخت کرنے والی دوکان میں ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی،دھماکے سے دو کانوں کی چھتیں گرگئیں،،

اور ایک دوکان میں اگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر بجھا دیا دھماکے سے ایک دوکاندار ارسلان اور اسکا ہیلپر نذیر احمد زخمی ہوگیا جسے کوئٹہ کے سول ہسپتال کے ٹراماسنٹر میں منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، بم ڈسپوزل اسکوارڈ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کررہا ہے۔

