کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب کی یونین کونسل نمبر 31 میں بلدیاتی مخصوص نشستوں (خواتین،مزدور، کسان اور غیرمسلم) پر انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی 16 سے 18 اگست 2023 تک وصول کیئے جائیں گے۔ امیدوارں کی ابتدائی فہرست 19 اگست کو جاری ہوگی۔ریٹرننگ افسر کی جانب سیکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 سے 23 اگست 2023 تک کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں 24 سے 26 اگست 2023 تک داخل کی جاسکیں گی۔ایپلیٹ اتھارٹی 28 سے 30اگست تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گی اور امیدواروں کی نظرثانی لسٹ 31 اگست کو شائع کردی جائے گی۔کاغذات نامزدگی واپس لینے اور امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست کی اشاعت کی آخری تاریخ 1 ستمبر 2023 ہوگی.امیدواروں کو انتخابی نشان کی الاٹمنٹ اور امیدواروں کی حتمی فہرست 2 ستمبر 2023 کو جاری کی جائے گی۔مخصوص نشستوں پر پولنگ 19ستمبر 2023 کو ہوگی جبکہ الیکشن میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں کے حتمی لسٹ ریٹرننگ آفیسر 22 ستمبر 2023 کو شائع کر دیں گے۔
حب کے یونین کونسل نمبر 31 کے بلدیاتی مخصوص نشستوں پر انتخابات 19 ستمبر کو منعقد ہونگے، الیکشن کمشنر بلوچستان

ٹیگز:
شریف اللہ
