کراچی (ڈیلی گرین گوادر) شہر قائد میں فش ہاربر کی فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج سے متعدد خواتین کی حالت غیر ہوگئی۔ فش ہاربر میں قائم سی فوڈ فیکٹری میں امونیا گیس کا دھماکا ہوا، جس کے بعد مضر صحت گیس کا اخراج ہوا۔
دھماکے کے وقت فیکٹری میں 60 خواتین ملازمین موجود تھیں جو معمول کے مطابق جھینگا اور مچھلی پیک کرنے کا کام کررہی تھیں۔
دھماکے کے نتیجے میں 11 خواتین کی حالت غیر ہوئی جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

